مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین صدر حسن روحانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجۃ الاسلام آقائ روحانی
جنابعالی کی والدہ گرامی کے انتقال پر جنابعالی اور مرحومہ کے دیگر پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اوران کے لئے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
29 /اسفند/ 1393
آپ کا تبصرہ